ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر،مسافروں کو شدید مشکلات 

   ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر،مسافروں کو شدید مشکلات 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)مختلف وجوہات کی بناء پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر سے کئی مسافروں نے ٹکٹ ریفنڈ کرالئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس 9 گھنٹے 30منٹ،پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے،رحمان بابا ایکسپریس  8 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 8  گھنٹے،قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے،گرین لائن ایکسپریس 7 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 7 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس5  گھنٹے،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے،سر سیدایکسپریس 3 گھنٹے، فرید ایکسپریس 3 گھنٹے،ایکسپریس 3گھنٹے  اورعوام ایکسپریس 3 گھنٹے  تاخیر کا شکار رہی۔

 ٹرینوں کی تاخیر

مزید :

صفحہ اول -