عامراشرف خواجہ کو سیکرٹری وزارت تعلیم تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

  عامراشرف خواجہ کو سیکرٹری وزارت تعلیم تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

  

    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے گریڈ 22کے آفیسر عامراشرف خواجہ کو سیکرٹری وزارت تعلیم تعینات کردیا ہے جس کا اسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔سیکرٹری تعلیم ناہیددرانی کی تبدیلی کے بعد یہ چارج عارضی طور پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویڑن حمیرا احمد کودیا گیا تھا جن سے اب یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے۔عامراشرف خواجہ دوسال تک سیکرٹری صحت کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں اور کچھ عرصہ بطور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ایف جی ہیڈز ایسوسی ایشن کے صدر فضل مولا اور ایف جی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان اور نان ٹیچنگ سٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد صدیق نے عامراشرف خواجہ کی بطور سیکرٹری تعلیم تعیناتی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملازمین کے مسائل وزارت تعلیم کی سطح پر جلد ازجلد ہونگے کیونکہ سیکرٹری تعلیم بطور ڈی جی بھی کام کرچکے ہیں اور وہ ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تینوں رہنماوں نے عامراشرف خواجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے .

عامراشرف خواجہ

مزید :

صفحہ اول -