اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

    اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

  

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنر ل اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی۔اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل اکاؤونٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ٹوئٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ براہ کرم اس اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر معمولی ٹوئٹ کے موصول ہونے پر اطلاع دیں۔ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -