نواز شریف قبل از وقت انتخابات کے خواہاں، پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی آگا ہ کر دیا

نواز شریف قبل از وقت انتخابات کے خواہاں، پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی آگا ہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے  جبکہ حکومت کو تمام ریاستی اداروں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہیے تھی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ابتک حکو مت چھوڑنے کے خیال کی مخالفت کی ہے لیکن پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کیلئے شروع ہی سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، اختیا ر ا ت نہ ہونے کی صورت میں حکومت میں رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -