پاکستانی کرنسی کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر مزید3.57روپے مہنگا

        پاکستانی کرنسی کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر مزید3.57روپے ...

  

      کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پاکستانی روپے کی بدترین گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج پھر 3 روپے 57 پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

ڈالر مزید مہنگا

مزید :

صفحہ اول -