پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) میں مشاورت جاری 

  پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) میں مشاورت جاری 

  

     لاہور(شہزاد ملک) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان مشاورت کاسلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی ذرا ئع کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی کابینہ میں جو صوبائی وزراء تھے ان سب کو نئی کابینہ میں شامل کیا جائیگا،پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو صوبائی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر اعلی عثما ن بزدار،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال میں سے کسی ایک کو سنیئر وزیر بنایا جائیگا،ذرائع کے مطابق بشارت راجہ کو وزرات قانون و انصا ف اور پارلیمانی امور کا محکمہ دئیے جانے کا امکان ہے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو ڈپٹی سپیکر بنایا جائیگا،جبکہ جو نئے ارکان اسمبلی ضمنی انتخابات میں جیت کر آئے ہیں ان میں سے ملک ظہیر عباس کھوکھر کو بھی صوبائی وزیر بنایا جائیگا جبکہ زین قریشی کو بھی صوبائی وزیر بنایا جائیگا جبکہ گجرات سے تعلق رکھنے والے چودھری ارشد کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی کے وہ مرکزی عہدیدار جو قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں ان میں سے متحرک ارکان کو وزیر اعلی پنجاب کا سپیشل اسسٹنٹ مقرر کئے جانے کاامکان ہے جبکہ پارٹی کی وہ خواتین جنہوں نے اسمبلی کے ایوان میں پولیس کے داخل ہونے کے وقت مزاحمت کی تھی انکو بھی حکو مت سازی میں اہم ذمہ داریاں تفویض کئے جانے امکان ہے۔ 

پنجاب کابینہ سازی

مزید :

صفحہ اول -