ڈیفالٹ کے خدشات ختم، مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجنے کی ضرورت ہے: مفتاح اسمٰعیل

ڈیفالٹ کے خدشات ختم، مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجنے کی ضرورت ہے: مفتاح اسمٰعیل

  

     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجے جائیں۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، ملک میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو گی، دراصل اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ جو میں جانتا ہوں وہ سب سمجھ سکیں۔ میں جانتا ہوں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم بھی جانتے ہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف اس وجہ سے نہیں کہ ہمیں اندر کی باتیں پتہ ہیں بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ تمام اشاریے مثبت ہیں، مجھے صرف مارکیٹ میں مثبت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے۔

مفتاح اسمٰعیل 

مزید :

صفحہ اول -