امریکی صدر کورونا سے صحت یاب  10 روز تک ماسک پہنیں گے

 امریکی صدر کورونا سے صحت یاب  10 روز تک ماسک پہنیں گے

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے  10 روز تک ماسک پہنیں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن پچھلے ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے معالج نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اپنی آئسولیشن ختم کر دیں گے۔ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ امریکی صدر کو اب بخار نہیں ہے اور وہ اب دوائی بھی نہیں لے رہے ہیں۔ جو بائیڈن کا گزشتہ شام اور آج صبح کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پچھلی جمعرات کو کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں کھانسی، گلے میں خرابی اور جسم میں درد کی شکایات تھیں۔وائٹ ہاؤس معالج نے کہا کہ امریکی صدر 10 روز تک لوگوں میں ماسک پہن کر جائیں گے۔کورونا مثبت آنے کے بعد سے صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس سے ہی مختلف اجلاسوں میں ورچوئل طور پر شرکت کر رہے تھے۔ 

امریکی صدر 

مزید :

صفحہ اول -