اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی  پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰی

   اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی  پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰی

  

  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا،  اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ مونس الہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018 میں وزیراعظم کا حلف لے رہے ہیں۔ مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔

مونس الہٰی

مزید :

صفحہ اول -