وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا زیر تعمیر وئیر ہاؤس کا دورہ

وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا زیر تعمیر وئیر ہاؤس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( وقا ئع  نگار  ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر ویئر ہاؤس اور فارمیسی بلاک کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تعمیراتی کام پر مامور عملے کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دریں اثنا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نیو لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان سے بھی تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔