اے سی بند،جعفر ایکسپریس مسافرو ں کا پارہ ہائی، کینٹ اسٹیشن پر احتجاج

اے سی بند،جعفر ایکسپریس مسافرو ں کا پارہ ہائی، کینٹ اسٹیشن پر احتجاج

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)ائیر کنڈیشن نہ چلنے پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے ملتان کینٹ اسٹیشن پر شدید احتجاج کیا بتایا جاتا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ کے لئے جانے والی(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 جعفر ایکسپریس جب لالہ موسی سے روانہ ہوئی تو اس کی ائیر کنڈیشن بوگیوں کے اے سی نیکام کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے بوگیاں تندور بن گئیں مسافروں کے احتجاج پر انہیں یقین دلایا گیا کہ لاہور پہنچنے پر اے سی سسٹم درست کردیا جائے گا تاہم لاہور میں بھی اے سی درست نہ کئے جس کے بعد مسافروں کو یقینی دہانی کروائی گئی کہ ملتان پہنچنے پر اے سی درست کردئیے جائیں گے تاہم ٹرین کے ملتان پہنچتے ہی مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کی قیادت حاجی عبدالمنعاف چئیرمین آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن نے کی جو کہ مذکورہ ٹرین کے اے سی میں ہی کوئٹہ کے لئے سفر کر رہے تھے ٹرین اپنے مقررہ وقت9بجکر25منٹ کی بجائے ڈیرھ گھنٹہ کی تاخیر سے رات پونے11بجے ملتان پہنچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -