ملتان ائیرپورٹ،مسافر سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد

ملتان ائیرپورٹ،مسافر سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( وقا ئع  نگار  )  ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے ملتان ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کر لیاحمد پور شرقیہ کے علاقے مبارک پور کا رہائشی محمد(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 راشد ملتان سے جدہ جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچا اور دوران چیکنگ اس کے سامان سے 2400 گرام نشہ آور ادویات برآمد ہوئیں، نشہ آور ادویات جوتوں میں چھپا کر لے جائی جا رہی تھی، ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملزم کو مزید کاروائی کے لیے انٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا، جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے