شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

  

   ملتان ( خصو صی   رپورٹر  )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 3 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 عدالت میں ملزم غلام عباس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے رواں سال مقدمہ نمبر 456 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -