بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار،11افراد کیخلاف مقدمہ

 بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار،11افراد کیخلاف مقدمہ

  

  ملتان ( وقا ئع  نگار  )  ایف آئی اے ملتان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم ہتھیانے کے الزام میں گیارہ افراد کے خلاف مقدمات (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

درج کر لئے ہیں تفصیل کے مطابق بوسن روڈ ملتان کے رہائشی محمد لطیف علیم نے ایف آئی اے حکام کو درخواست دی کہ ملزم ولید چودھری سکنہ اسلام آباد، شعیب طاہر، محمد اویس،   اور سجاول خان نے اس کی بیٹی کو کینیڈا بھجوانے کے لیے چار لاکھ 17 ہزار روپے وصول کئے  ملزمان نے اس کی بیٹی کو بیرون ملک نہیں بھجوایا  اور نہ ہی رقم واپس کی دریں اثنا چک نمبر 106/10  آر جہانیاں ضلع خانیوال کے رہائشی محمد اسلم چوہدری نے ایف آئی اے حکام کو درخواست دی کہ ملزمان محمد ہاشم طاہر، حماد علی، ممتاز اور محسن علی نے  اس کے بیٹے محمد عثمان کو سٹڈی ویزا پر آسٹریلیا بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے وصول کئے کے  مگر ملزمان نے اس کے بیٹے کو اسٹڈی ویزا نہیں دیا اور نہ ہی رقم واپس کی جہانگیر آباد ملتان کے رہائشی محمد شرف نے ایف آئی اے حکام کو درخواست دی کہ مہریہ کالونی ملتان کے رہائشی ابرار حسین نے اسے بیرون ملک بھجوانے کے لئے  22 لاکھ روپے وصول کیے میاں چنوں کی رہائشی شکیلہ انجم نے اپنی درخواست میں کہا کہ  طارق وسیم نے  اس کے برادر ان لا کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے دس لاکھ روپے وصول کئے میلسی کے رہائشی جاوید نے الزام لگایا کہ لاہور کے رہائشی محمد الیاس نے اسے اور اس کے تین رشتہ داروں   کو دبئی بھجوانے کے لئے 20 لاکھ روپے وصول کیے مگر ملزم نے نہ تو نہیں دبئی بھجوایا  اور نہ ہی رقم واپس کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -