ڈالر آؤٹ آف کنٹرول،ادویات بحران تیز،سامان غائب

ڈالر آؤٹ آف کنٹرول،ادویات بحران تیز،سامان غائب

  

 ملتان ( وقا ئع  نگار  )  ڈالر کی اونچی اڑان، خام مال کی عدم دستیابی اور قیمتوں کا چکر،جان بچانے والی ادویات کی قلت، سرجیکل سامان کی بھی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی۔تفصیل کے مطابق پیناڈول گولی مارکیٹ میں ناپید ہوگئی، پیناڈول ایکسٹرا،پیناڈول سی ایف (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

بھی نایاب، پیناڈول کی متبادل دوا کالپول  calpol کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت ہوگئی۔اس کے علاوہ آئی ڈراپس سسٹین،ایرینک فورٹ، پیناڈول سیرپ، آگمنٹن 625 ملی گرام آگمنٹن انجکشن کی مارکیٹ میں شدید قلت  ہے  مرگی کی دوا ٹیگرال مارکیٹ سے غائب جبکہ انسولین کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہو گئی۔بلڈ بیگ، گلوز  ڈ ی  اور تمام سرجیکل ڈسپوزایبلز   کی بھی مارکیٹ میں شدید قلت ہے۔مارکیٹ میں جان بچانے والی  ادویات کی قلت کے باعث شہری خوار ہو رہے ہیں -

مزید :

ملتان صفحہ آخر -