کچہ میں ڈاکو پھر سرگرم،مزید دو افراد اغواء،آپریشن کی تیاریاں 

کچہ میں ڈاکو پھر سرگرم،مزید دو افراد اغواء،آپریشن کی تیاریاں 

  

  روجھان (نمائندہ پاکستان) تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے لنڈ  گینگ نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ منوانے کے لیے مذید دو افراد سولنگی برداری کے ریاض اور (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سندورہ کو اغوا کرلیا جبکہ لنڈ گینگ نے پہلے ہی چار افراد کو اپنے قبضے میں کیا ہوا ہے لنڈ گینگ کے سرغنہ مجیب لنڈ نے گزشتہ دنوں چار افراد کو اغوا کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی اور پیغام دیا کہ تھانہ روجھان پولیس  کی حراست میں ہمارے دس افراد آزاد کیے جائے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم مغویوں کو قتل کردینگے تاہم اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے آج پھر لنڈ گینگ نے دو مذید افراد ریاض اور سندورہ کو اغوا کرلیا ہے دوسری طرف ایس ڈی پی او روجھان شہنشاہ چانڈیہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بلیک میلنگ میں ہرگز نہیں آئے گئے جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے مغویوں کی بازایابی کے لیے ڈکتیوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور آپریشن کے دوران  ہماری پہلی ترجیح مغویوں کی بازایابی ہوگء 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -