آئین کی بالادستی کیلئے عمرانی فتنہ ختم کرنا پڑیگا، سیدعلی حسن گیلانی 

آئین کی بالادستی کیلئے عمرانی فتنہ ختم کرنا پڑیگا، سیدعلی حسن گیلانی 

  

 اوچ شریف (نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی پارلیمانی سیکٹری و پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے عنصر خان مستوئی ناصر خان فاروق (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کلیار الیاس مڑل و دیگر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے عمرانی فتنہ کا خاتمہ ضروری ہے ملکی سالمیت اور بقا عوامی راج آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی سپر  میسی میں ہے آئین قانون جمہوریت،اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران نیازی ملک کو بنی گالہ نہ سمجھیں یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے ملک میں انتخابات کب اور کس وقت ہونگے یہ فیصلہ اتحادی حکومت اور الیکشن کمیشن مل کے کرینگی مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کے تمام بحرانوں کو نکالے گی اور انشائاللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا اور پاکستان کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -