تخت بھائی‘ ساڑو شاہ اور گرد و نواح میں بجلی کی سپلائی منقطع‘ عوام مشتعل

تخت بھائی‘ ساڑو شاہ اور گرد و نواح میں بجلی کی سپلائی منقطع‘ عوام مشتعل

  

 تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ اور گرد ونواح میں واپڈا حکام چارسدہ کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی بلاوجہ کاٹ دی گئی ہے جس کے خلاف علاقے کی عوام کا شدید احتجاج، سابقہ ممبر ضلع کونسل مردان شاہد سراج اور دیگر کی قیادت میں عوام کا پولیس سٹیشن ساڑو شاہ کے سامنے احتجاجی دھرنا، روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کا واپڈا حکام چارسدہ کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل آیاز محمود خان اور پولیس سٹیشن ساڑو شاہ کے ایس ایچ او ربنواز خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ واپڈا حکام چارسدہ اور تخت بھائی کو طلب کرلیا۔ عوام کا شدید احتجاج جاری ہیں۔ سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شاہ سراج نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بل بھی وقت پر دیتے ہیں لیکن بجلی پھر بھی غائب رہتی ہیں۔ پرانے پاکستان میں غریب خفہ ہے۔ لہذا ہمیں نیا پاکستان دیا جائے ہم اسی میں ہی خوش تھے۔ اس حکومت میں ایک طرف تو مہنگائی اور دوسری جانب گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ تیزی سے جاری ہے جس سے غریب لوگ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کی فراہمی ممکن نہیں بناتے  تو اس وقت تک روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ ہم یہاں سے نہیں جائنگے-

مزید :

پشاورصفحہ آخر -