اے اے سی سیدہ زنیب نقوی کا خستہ حال سپین جماعت کا تفصیلی دورہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زنیب نقوی نے سپین جماعت کا دورہ کیااور اسکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ا س دوران انہوں نے سپین جماعت مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو متبادل جگہ ایڈجسٹ کرنے کے احکامات بھی صادرکئے ' ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی نے گذشتہ روز سپین جماعت ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آفس کے اسسٹ ڈائریکٹر ریگولیشن صفی اللہ اور محکمہ اوقاف کے نمائندہ بھی ہمراہ تھے اس موقع پر اے اے سی زنیب نقوی نے سپین جماعت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر اے اے سی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سپین جماعت کے مختلف حصے منہدم ہورہے اور بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے اور کسی بھی وقت خدانخواستہ کوئی بڑاحادثہ رونما ہوسکتاہے جس پر ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے مسجد میں پڑھنے والے بچوں کو متبادل جگہ پڑھنے کا بندوبست کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جبکہ سپین جماعت کو نئے سرے سے تزین وآرائش اور تعمیرو مرمت کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔