نجی ہاسٹل کی ناقص سیکیو رٹی انتظامات پر انتظا میہ کیخلاف مقد مہ درج
پشاور (کرائم رپورٹر)ٹا ن پولیس سٹیشن کی حدود دا نش ا ٓباد روڈ پر نجی ہاسٹل کی ناقص سیکیو رٹی انتظامات پر انتظا میہ کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق محرام الحرام کی آ مد اور سیکیو رٹی خد شا ت کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں حسا س مقا ما ت سمیت تعلیمی ادارو ں، ہا سٹلو ں اور ہو ٹلو ں کی سیکیو رٹی انتظاما ت درست کر نے اور سی سی ٹی وی کیمرو ں سمیت چوکیدار کی موجو دگی کو لا زمی قرار دیا گیا ہے لیکن دانش آ باد روڈ پر واقع نجی ہاسٹل کی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فنی خرا بی اور چوکیدا ر کی غیر مو جو د گی سمیت دیگر ناقص انتظاما ت پر پیر اظہر الدین ولد پیر محمد کیخلاف 12SVEPکے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔