تین ہزار ایکڑ اراضی پر محیط سپیشل اکنامک زون بڑا قتصادی زون ہے: جاوید اقبال خٹک

تین ہزار ایکڑ اراضی پر محیط سپیشل اکنامک زون بڑا قتصادی زون ہے: جاوید اقبال ...

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا میں صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ انوسٹمنٹ عبدالکریم نے سی ای اوKPEZDMC جاوید اقبال خٹک کے ہمراہ درابن ڈیرہ اسماعیل خان میں مجوزہ سپیشل اکنامک زون کی سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر تحصیل میئر عمر امین گنڈا پور نے سائٹ پران کا استقبال کیاجبکہ سی ای اوKPEZDMC نے SACM کو زون کے ماسٹر پلان اور مجوزہ سپیشل اکنامک زون کیلئے زمین کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔مرکزی CPEC روٹ(ہکلہ -ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے M-14) اور ریل ٹریک ڈوئلائزیشن (ایم ایل- ون) کے مین لائن پیکیج 1 کے قریب میں واقع، درابن مجوزہ سپیشل اکنامک زون خیبر پختونخوا کے صوبوں کی حدود میں واقع ہے لیکن دونوں صوبوں تک آسان رسائی ہے جن میں صوبہ پنجاب اورصوبہ بلوچستان شامل ہیں۔ تین ہزارایکڑ اراضی پر محیط مذکورہ سپیشل اکنامک زون صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اقتصادی زون ہے۔اس مجوزہ اکنامک زون کو KPEZDMC صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے وژن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ درابن SEZ میں سرمایہ کاری وسطی ایشیا اور باقی دنیا کو سامان برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی منڈیوں میں فروخت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی زیر تعمیر المان سیام شوگر مل کا بھی دورہ کیا۔ شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی جو تکمیل کے قریب ہے اور اس سال 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے پیداوار شروع کرے گا اور 1500 براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -