سپریم کورٹ فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن، آتش بازی

سپریم کورٹ فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن، آتش بازی

  

ملتان،اوچشریف، وہاڑی صادق آباد،ڈیرہ  خانیوال،میلسی، بوریوالا (بیورو رپورٹ،نیوز رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماں کے زیراہتمام چوہدری پرویز الہی کے وزیراعلی پنجاب بننے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد ابر اہیم خان کی رہائش گاہ پر رکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی جس میں امیدوار ایم پی اے ملک عمر فاروق (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کھوکھر، رانا ظہور احمد، قاری مرید ہمڑ، ڈاکٹر محمد صدیق، رانا قیصر عباس، سیٹھ منظور، قاری مرید حسین، ملک ریاض خان، مہر اکرم، ملک سجاد ہمڑ ودیگر نے شرکت کی اور چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر عدلیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیااس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان، امیدوار ایم پی اے ملک عمر فاروق کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد عوام کو بہت بڑی خوشخبری دے گی اور وفاق میں بھی تبدیلی آئے گی جنہوں نے غریب عوام کے حقوق کو غصب کر رکھا ہے آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے عوام نئے انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ ملتان۔ تحریک انصاف کے رہنماامیدوار ایم پی اے ملک عمر فاروق کھوکھر کے زیراہتمام چوہدری پرویز الہی کے وزیراعلی پنجاب بننے کی خوشی میں رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ پرپاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے رہنماں اور کارکنوں کا چشن مسلم لیگ ق کے ضلعی پبلک سیکرٹریٹ دفتر میں مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں چوہدری پرویز الہی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی اور عدلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش عدلیہ کے فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر دوسرے شہروں کی طرح وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے رہنماں اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے شاندارچشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی پبلک سیکرٹریٹ آفس میں مبارک بادوں کا سلسلہ جاری وہاڑی رہنما مسلم لیگ (ق) و امید وار برائے ایم این اے NA164 رانا صغیر احمد گڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم سپریم کورٹ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اتنے دبا کے باوجود عدلیہ کے معیار وقار کو بلند رکھا  انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری پرویز الہی نے پہلے بھی پنجاب کا خادم سمجھتے ہوئے تاریخی کام کروائے اورانشااللہ اب بھی پنجاب بھر میں اچھے کام کروا پنجاب کی عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے اور میں عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاں حمایت سے یہ کامیابی نصیب ہوئی اس موقع پر را خلیل،رانا آصف پومی،رانا کامران، را ارسلان،چوہدری بلال، چئیرمین محمدیونس،ذوالفقارجٹ،معین خان،نور نبی ڈایا  چوہدری ارشد آرائیں، رحمت اللہ کمبوہ، رانا ماجد، عامر بھٹی، رانا عمیر سخاوت، رانا عمر، وسیم ڈاھا،. ملک امجد ڈاھا، امین چجی والا، چوہدری نیاز ننھا، رانا ذوالفقار علی، رانا پرویز، ودیگر نے بھی رانا صغیر گڈو کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ کے  انتخابات میں بھرپور طریقے سے آپ کی سپورٹ کا اعلان بھی کیا  انجمن تاجران جنرل ٹرک سٹینڈ کے چیئرمین حاجی حشمت صدیقی کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر سنیر نائب صدر امیر گل خان نائب صدر شیخ اورنگزیب خواجہ فرحان صدیقی نعیم خان یاسین عجب خان اصغر بھٹی زمان خان ودیگر تاجر بھی موجود تھے حاجی حشمت صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے سے دلی خوشی ہوئی ھے تاجر برادری چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتی ھے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملک جلد ترقی کرے گا چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کیھی وزیراعلی ہیں جو پورے صوبہ کی ترقی میں مثالی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ھی ملک کو ترقی دلاسکتی ھے چوہدری پرویز الہی پھیلے بھی وزیر اعلی پنجاب رھے چکے ہیں انہوں نے ریسکیو 1122 دیا اور کارڈیالوجی سنٹر بنایا اب بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے ملتان انجمن تاجران جنرل ٹرک سٹینڈ کے چیئرمین حاجی حشمت صدیقی ودیگر عہداران چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب منتخب ھونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دینے اور چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب قرار دینے کے فیصلے کی خوشی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جشن منانے کی کال دینے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی چوک چونگی نمبر 9 پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جمع ہوکر جیت کا جشن منایا اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا خطاب بھی کارکنوں اور سول سوسائٹی جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی اس موقع پر ملتان کے سٹی جنرل سیکرٹری راو آصف سینئر رہنما میاں جمیل احمد، ظہیر اعوان، میاں جاوید قریشی اور خواتین ونگ کی صدر آصفہ سلیم، گلناز کاشف، میڈم بسمہ سمیت خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملی نغمے مسلسل کارکنوں میں جوش و خروش کا باعث بنتے رہے اس موقع پر راو آصف اور میاں جمیل احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی کامیابی ہے اور چیئرمین عمران خان کی حق کے راستے پر چلنے کی جیت ہے مخالفین نے بیسیوں منفی ہتھکنڈے آزمائے لیکن قدرت نے تحریک انصاف کو کامیابی عطا کی ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شمس محل پہ جشن میٹھایاں تقسیم واحد جماعت پاکستان تحریک انصاف ھے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ھے۔ ایم پی اے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی،۔سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلہ کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ایم پی اے و سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی رہائشگاہ پر ورکرز کی جانب سے میٹھایاں تقسیم مبارکباد اور جشن کا سماں تھا۔ ڈھول کی تھاپ پر جیالے جھومر ڈالتے رہے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے کہا واحد جماعت پاکستان تحریک انصاف ھے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ھے انھوں نے کہا پی ٹی آئی دور میں حلقہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے حلقہ کی عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات ہمہ وقت کوشاں ہیں آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی مخالفین کو آٹے اور دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا اس موقع پر ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی اور علاقہ معزز ین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔میلسی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوِں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منایا فیصلے کے فوری بعد محلہ دورہٹہ میں کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ رات گئے ریلوے کراسنگ پر کارکنوں نے اکٹھے ہو کر اظہار مسرت کیا اس موقع پر  پی ٹی آئی میلسی کے کوارڈینیٹر وسیم احمد شیخ۔مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے صدر  سید شیراز حسین ایڈوکیٹ۔چوہدری کا شف۔ملک کاشف۔زبیر خان جوئیہ کامران  مقبول، ملک  عبدالعزیز اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور بنچ کے ارکان کو حق و صداقت کے فیصلے پر  خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ پاکستان میں عدالتوں کی سپر میسی سے غریب افراد سے لے کے متمول افراد کو ایک نظر سے دیکھا جاتا ہے جو شہریوں کے لیے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مبینہ تضحیک۔طعن و تشنیع اور جو ڈیشل  بائیکاٹ نیز بد زبانی کر کے اپنے ہاتھوں اپنی جمہوریت دشمنی کی قبر کھود دی جو قابل مذمت ہیاپوزیشن کی گراوٹ پر قوم پریشان ہے  اسے اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اداروں سے کھلواڑ کر کے "جمہوری ڈکٹیٹر شپ "اور فسطائیت  کو ملک میں نافذ کرے  ہراج گروپ کے رہنما سابق وائس چیئرمین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی کامیابی اور سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے بھنگڑے نوٹ نچھاور مٹھائی تقسیم کارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں اس موقع پر فضل الرحمن رحمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کی تعمیر و ترقی کا عمل تیز ہو گا ان کی تعمیری سوچ اور مثبت رویوں سے سیاسی استحکام پیدا ہو گا اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا مشن اور علاقے کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئین و قانون عدل و انصاف حق و سچ اور پاکستان کی جیت ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے پر پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے آفس میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماں نے جشن منایا کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور انہوں نے زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی کی گئی اس موقع پرسابق ناظم پیر بختیار عالم چشتی۔ضلعی صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن۔زاہد ابراہیم سدھو۔ سیٹھ اسرار احمد۔محمد زاہد سلیم رحمانی۔میاں محمد رفیع۔راونعیم اختر۔کامران شاہد۔سابق کونسلر ڈاکٹر محمد سرور۔راو عبدالسلام۔چوہدری عبد المجید آرائیں۔رشیدستار۔راو محمد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں ضلعی مرکزی تنظیم تاجر ان پاکستان کے آفس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق یوسف۔مولانا عمران صدیقی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن علماونگ مسلم لیگ ق،ڈاکٹرندیم،میاں اصغر بشیر،محترمہ شگفتہ چوہدری،حافظہ سدرہ فاطمہ ضلعی صدر وومن ونگ وہاڑی، فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر وکلا ونگ وہاڑی،پطرس البرٹ بٹ صدر مینارٹی ونگ وہاڑی،مولانا محمد اسلم فاروقی،سفیان جٹ چوھدری محمد عثمان ممبر صوبائی کونسل پی ایم ایل ق،مرزا طارق سیکرٹری اطلاعات پی ایم ایل ق،صوفی محمد سلمان صدر یوتھ ونگ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق یوسف اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علماونگ مسلم لیگ ق مولانا عمران صدیقی نے کہاکہ چوہدری پرویز الہی ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں وہ تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں چودھری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں صوبائی رہنما تحریک انصاف چودھری سجاد وڑائچ کے حامیوں کا جشن،چودھری سجاد وڑائچ کے اعزاز میں تقریب،پریس کلب صادق آباد کے سامنے بھنگڑے ڈالے گئے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے سجاول پل پر آتش بازی بھی کی گئی،صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری سجاد احمد وڑائچ کے حامیوں طارق باجوہ کی قیادت میں،چوہدری عباس جٹ،چوہدری قیصر باجوہ،ذوالفقار کٹہ،اعجاز پیارا،اختیار شیخ،شعبان مہر،قیوم ملک نے جشن کا اہتمام کیا گیا،پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنان اور شہریوں نے بھنگڑے ڈالے اس موقع پر پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں شہریوں میں مٹھائیوں بھی تقسیم کی گئیں،پی ٹی آئی کے کارکنان نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد یتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما چودھری سجاد وڑائچ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان عوام کے دل جیت لئے ہیں حق سچ کی فتح ہوئی،مینڈیٹ کی جیت ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہمارا اگلا ٹارگٹ وفاقی کی حکومت ہے جو کہ بیساکھیوں پر کھڑی ہے،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ریٹ میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،عمران خان کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو لنگر خانے دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت خو ش آئند اقدام ہے ان شاء اللہ پاکستان جلد امپورٹڈ کو مسند سے اتار کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اس موقع پر طارق باجوہ نے کہاکہ عمران خان ہی ملک پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتے ہیں،عمران خان امت مسلمہ کا بڑا لیڈر ہے،آج کے فیصلہ سے پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے عمران خان بہت جلد دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کے وزیر اعظم بنے گے،اس موقع پر وقاص اعظم بسرا،محمد وسیم،ذیشان شانی،راشد چیمہ،رانا محمد حفیظ ودیگر بھی موجود تھے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -