جھنڈا بازار تاجروں کا بجلی بلوں میں اضافی رقوم بھیجنے کیخلاف احتجاج

جھنڈا بازار تاجروں کا بجلی بلوں میں اضافی رقوم بھیجنے کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جھنڈا بازار کے تاجروں نے بجلی بلوں میں اضافی رقوم بھیجنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ناروا اضافے کو فوری واپس لیکر تاجروں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔مظاہرے کی قیادت جھنڈا بازار صدر شہزاد احمد صدیقی اور صدر کریمپورہ خرم شہزاد کر رہے تھے جبکہ احتجاج میں کثیر تعدادد میں تاجروں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے بجلی کی بلوں میں ظالمانہ اضافہ ہو چکا ہے جو کسی صورت منظور نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لیکر ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں تاجروں کی جانب سے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسمیں بھرپور شرکت کرینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -