غیر قانونی تنظیم کی حلف برداری میں وزرا کی شرکت پر تحفظات ہیں
پشاور(سٹی رپورٹر)متحدہ پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن دلزاک روڈ(احساس گروپ)نے غیرآئینی وغیرقانونی تنظیم کی تقریب حلف برداری میں صوبائی وزرا کی شرکت پرتحفظات کااظہارکردیا،جن کاکہناہے کہ جس متنازعہ تنظیم کی تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیرخزانہ وصحت تیمورسلیم خان جھگڑااوروزیرہائیرایجوکیشن کامران بنگش نے شرکت کی ہے وہ بغیرالیکشن کے وجودمیں آئی ہے اوراس کی کابینہ تاحال نامکمل ہے،متعلقہ ادارے متنازعہ وغیرآئینی تنظیم کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے شفاف انتخابات کویقینی بنائیں،ان خیالات کااظہارمتحدہ پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن دلزاک روڈ(احساس گروپ)کے چیئرمین حاجی عبدالطیف بٹ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا،جس میں متحدہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شاہ پور اسلام، صدر واحد شاہ، جنرل سیکرٹری نقیب جان،فنانس سیکرٹری حاجی عثمان، سینئر نائب صدر حاجی عبدالستار خان، نائب صدر حاجی گل جان، حاجی عبدالولی پریس سیکرٹری جمیل، ابراہیم انفارمیشن سیکرٹری سمیت کثیر تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ پراپرٹی ڈیلرزکے نام پربننے والی نام نہادتنظیم بغیرالیکشن کے وجودمیں آئی ہے،مفاد پرست ٹولے نے انتخابات میں میں ناکامی سے بچنے کیلئے عہدوں کی بندربانٹ کی ہے اوراپنے غیرآئینی وغیرقانونی اقدام کو درست ثابت کرنے کیلئے تقریب حلف برادری میں صوبائی وزرا تیمورسلیم خان جھگڑا اورکامران بنگش کومدعوکیاہے،انہوں نے مزیدکہاکہ قابل افسوس امریہ ہے کہ دوصوبائی وزیرمتنازعہ تنظیم کی تقریب حلف برداری میں بغیرکسی تحقیق کے شریک ہوئے ہیں جس سے حقیقی پراپرٹی ڈیلرزاورتنظیم سے وابستہ افرادکی دل آزاری ہوئی ہے،اجلاس میں متفقہ طورپرمطالبہ کیاہے کہ نام نہادتنظیم جس کے خلاف معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اورصاف وشفاف انتخابات کی راہ ہموارکی جائے بصورت دیگرکسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی تمام ذمہ داری تقریب میں شرکت کرنیوالے وزرا اورمتعلقہ اداروں پرعائد ہوگی۔