کمشنر پشاور سے پاسبان تنظیم کے وفد کی ملاقات
پشاور (سٹاف رپورٹر)تنظیم پاسبان پاکستان کے وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا ملاقات میں منشیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پاسبان وفد نے تنظیم کی کارکردگی اور منشیات کے خاتمے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ وفد نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے اور منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز منتقل کرنے سمیت اس حوالے سے حکومتی ترجیحات واضح کیں۔ انہوں نے تنظیم پاسبان پاکستان کو بھی اس حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی وفد میں مرکزی چیف ارگنائیزر سیلمان خان بلوچ، صوبائی چیف ارگنائیزر عزیز الرحمان، ضلعی صدر بلال احمد یوسفزئی، ضلعی نائب صدر عالمگیر انجم، محمد احسن صدر ہشتنگری وارڈ، فواد احمد ممبر شوری، شیر محمد ممبر شوری، حامد الحق ڈپٹی کوارڈینیٹر سوشل میڈیا شامل تھے۔