محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،حاجی زبیر علی 

 محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،حاجی ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن اومان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘ا س سلسلے میں تمام ادارے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جلسے اور جلوسوں کیلئے لائحہ عمل تیارکرنے اور تمام تر انتظامات کئے جائینگے،محرم الحرا م میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام ادارے اور مکتبہ فکر کے علما کرام ایک پیج پر ہیں،محرم الحرام میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے وسیع بنیادوں پر اقدامات کئے جائینگے بروز بدھ ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں  ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ رشد علی زبیر‘ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ سید ظاہر علی شاہ،، ادارہ متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ وجنرل سیکرٹری انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ، جنرل سکرٹری متحدہ امن کمیٹی عارف یوسف،مولانا شفیق الرحمان،مولانا سیف الاسلام، حاجی طاہر خان، حاجی شاہ پور ودیگر ذمہ داران، اے سی پشاور عبید ڈوگر، ایس پی سٹی عتیق شاہ، اے سی واپڈا صلاح الدین، ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شا، ڈئریکٹر ویسٹ قدیر نصیر، محکمہ سوئی گیس، 1122 اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ادارہ تبلیغ لاسلام اور انجمن تبلیغ قرآن وسنت ومتحدہ امن کمیٹی نے اپنی سہولیات کے حوالے سے مئیر پشاور کو تفصیل سے آگاہ کیا اور اپنے اپنے جلسوں کا شیڈول اجلاس میں شئیرکئے اورانکے لیے انتظامات بارے میں معلومات فراہم کئے اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ محرم الحرام میں سنی تحریک اور اہل تشیع کے جلوسوں کو طبی سہولیات، ماسک، سینیٹائزر،ہینڈ سوپ، سٹینڈ بائی جنریٹر،سٹینڈ بائی ٹرانسفارمر، سیکیورٹی کیلئے کیمر ے اور دیگر سہولیات فراہم کئے جائینگے جبکہ راستوں میں گڑھے ختم کرنے کیلئے آئرن ٹاکیاں لگانے کے بھی احکامات صادر کئے حتی الوسع کوشش کرینگے کہ تمام سہولیات فراہم کئے جائے جبکہ اے سی واپڈاصلاح الدین کوو اپڈا کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیاگیا  تاکہ دوران محر الحرام بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے اگر بجلی میں کسی قسم کا کا ایشو آئے تو اسے فورا درست کیاجائے اس حوالے سے 1122 کو کوہاٹی چوک میں میڈیکل کیمپ لگایاجائے جس میں عوام کو تکلیف کی صورت میں ٹریمنٹ مل سکیں جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو بھی جلسے جلسوں اور علاقوں کی صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -