جعلی کرنسی اوراسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

جعلی کرنسی اوراسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائیاں کی ہے جس کے دوران جعلی کرنسی  اوراسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتارملزمان کا تعلق دیراور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے،جوکہ جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جعلی کرنسی سمیت 7عدد پستول، ایک عدد رائفل اور3480عدد مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کوشش کی جائے گی،جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی ارباب نعیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جن کی شناخت حبیب ولد محب گل، شاہ زیب ولد اورنگزیب اور جنید ولد فقیر سے ہوئی،گرفتارملزمان کا تعلق دیراورپشاور کے مختلف علاقوں سے ہے،جوکہ جعلی کرنسی اور اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی اوراسلحہ سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جعلی کرنسی سمیت 7عدد پستول، ایک عدد رائفل اور3480عدد مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -