نشتر ہسپتال میں ادویات بحران،ہنگامی میٹنگ،کمیٹی قائم

نشتر ہسپتال میں ادویات بحران،ہنگامی میٹنگ،کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( وقا ئع  نگار  ) نشتر ہسپتال میں ادویات کی قلت کی اصل وجہ سامنے آ گئی، 2 ارب کے بجٹ میں سے صرف 78 کروڑ ہی مل سکا،ادویات کی قلت فوری دور کرنے کیلئے وائس چانسلر اور پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، آوٹ ڈور کے بیشت  ائیر کنڈیشن بھی خراب،ہاسٹل کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز، صفائی اور سیکیورٹی کے معاملات پر بھی نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ادویات بحران کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سے ملاقات کی جس میں ادویات کی قلت سے متلعق آگاہ کیا جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ نشتر کے 2 ارب کے بجٹ میں سے صرف 78 کروڑ جاری ہوئے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس حوالے سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے جو فوری ادویات کی قلت دور کرنے کے حوالے سے کام کریگی،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اضافی فنڈز فوری کاری کئے جائیں اور نشتر ہسپتال کی موجودہ ابتر صورتحال کی بڑی وجہ گزشتہ ایک سال کے دوران تین ایم ایس صاحبان کی تبدیلی اور ایڈیشنل چارج پر تعیناتی بھی ہے،جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مستقل ایم ایس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے،اس موقع پر او پی ڈی کے غیر فعال ائیر کنڈیشن ٹھیک کروانے اور ہاسٹلوں کی سڑکوں کی تزین و آرائش سمیت ہسپتال میں ناقص صفائی اور سیکیورٹی جبکہ کینٹین پر ناقص اشیا کی فراہمی کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے تمام معاملات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے حل کرنے کے عملی اقدامات کے احکامات جاری کر دئیے،ادھر وفد میں ڈاکٹر طارق وقار، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر مرتضی بلوچ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق، اور ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر شامل تھے