بجلی کی بلاتعطل سپلائی سے ہی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، خواجہ محمد حسین
ملتان ( نیوز رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ انڈسٹریل فیڈرز کی طرز پر جن
(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
فیڈرز پر 50 فیصد یا اس سے زائد انڈسٹریل لوڈ ہے کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوگا جب صنعتی شعبہ اپنے پاں پر کھڑا ہوگا۔ صنعتی شعبہ میں پیداواری عمل رواں رکھنے کے لیے بجلی کی بلاتعطل سپلائی از حد ضروری ہے۔ حکومت نے جس طرح انڈیپنڈنٹ انڈسٹریل فیڈرز کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا ہے اسی طرح جن فیڈرز پر 50 فیصد یا اس سے زیادہ انڈسٹریل لوڈ ہے ان کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے تاکہ بڑی صنعتوں کی طرح چھوٹی انڈسٹری کا پہیہ بھی رواں دواں رہے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری انرجی کرائسسز سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم حکومت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بہتر منیجمنٹ کے ذریعے چھوٹی صنعتوں کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنا سکتی ہے جس سے اس شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور معاشی ترقی کا سفر بھی جلد مکمل ہوگا: