نشتر، ناقص صفائی انتظامات،سیکرٹری صحت انتظامیہ پربرہم

نشتر، ناقص صفائی انتظامات،سیکرٹری صحت انتظامیہ پربرہم

  

 ملتان ( وقا ئع  نگار  ) سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال کے نشتر ہسپتال کے دورے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر نشتر انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ عملے کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے  ہیں۔جبکہ عملے کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ نشتر ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ملبہ اکٹھا ہونے اور تیز بارشوں کی وجہ سے عارضی طور ہر اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عملے کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے فوری کارروائی کا آغاز(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوائیوں کی کمی کے حوالے سے نشتر انتظامیہ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر نگرانی ہنگامی بنیادوں پر  کام شروع کر دیا ہوا ہے جسے انشاللہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ نشتر انتظامیہ کا یہ کہنا تھا کہ پچھلے سال چند تکنیکی وجوہات کی وجہ سے دوائیوں کی بلک پرچیز ممکن نا ہوسکی جس  کی وجہ سے دوائیوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور نشتر انتظامیہ اسکے فوری تدارک کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور دوائیوں کی عارضی قلت پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔  گزشتہ روز سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیر اور شپشلایز ہلیتھ کیر جنوبی پنجاب  محمد اقبال نے نشتر ہسپتال میں جن خامیوں کی نشاندھی کی تھی ان کا ایم ایس نشتر اسپتال کو پہلے سے ادراک ہے کیونکہ گزشتہ روز ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم چٹھی پر تھے اور موقع پر موجود نہیں تھے اس لئے کافی چیزیں سیکرٹری محمد اقبال کو وضاحت نہیں ہو سکی تھی، باقی ہسپتال ایمرجنسی میں مکمل ادویات جبکہ لیبر روم، پیڈیز ایمرجینسی اور آئی سی یو میں کسی حد تک ادویات دی جا رہی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -