سیکرٹری مواصلات و تعمیرات جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کابہاولپور کا دورہ

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کابہاولپور کا دورہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے بہاول پور کا دورہ کیا اور بہاول پور میں محکمہ ہائی ویز کے جاری ترقیاتی منصوبے ایڈیشنل رنگ روڈ اور محکمہ بلڈنگز کے تحت جوڈیشری کے جاری ترقیاتی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیراتی جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے موقع پر جا کرترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنگ انجینئر کوسختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات میں کام کے معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کے عمل کوہر صورت یقینی بنائیں اورترقیاتی منصوبہ جات بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -