کچہری ملتان،شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکا حکم

کچہری ملتان،شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکا حکم

  

ملتان (خصو صی   رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد امیر بھٹی نے سینئر قانون دان اور ہائی کورٹ بار ملتان کے سابق صدر سید اطہر حسن بخاری کی تجویز پر ضلع کچہری ملتان میں سائیلین کی سہولت کیلئے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

انتظامات کرنے۔عدالتوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے بند راستے کھولنے تاکہ وکلا اور سائیلین کوانے جانے میں دشواری نہ ہو۔سائیلین اور وکلا کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کا فول  پروف انتظام کرنے۔سیشن عدالتوں کی جانب واقع  مسجد کی تزئین و آرائش اور دو چلرز کی فراہمی۔قالین بچھانے اور دیگر اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔گزشتہ روز ہائی کورٹ کی انسپیکشن ٹیم کے رکن جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی ہدایت پر سینئر سول جج ایڈمن مسعود احمد فریدی نے سیداطہر شاہ بخاری کے ہمراہ سائیٹ کا معائینہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجویز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔تمام بند راستے کھلوائے جائیں گے۔اس موقعہ پر انہوں امام مسجد کی تنخواہ اور دیگر مراعات ہائی کورٹ کی مسجد کے امام کے برابرکرنیکا بھی مطالبہ کیا۔بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ان تجاویز پر عملدرامد کیلئے ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد اور سینئر سول جج ایڈمن مسعود احمد فریدی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنادی ہے جو جلد سے جلد ان تجاویز پر عملدرآمد کرائیگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -