رستم‘ بجلی صارفین کا اووربلنگ‘ ٹیکسز لوڈشیڈنگ مظاہرہ

رستم‘ بجلی صارفین کا اووربلنگ‘ ٹیکسز لوڈشیڈنگ مظاہرہ

  

رستم (تحصیل رپور ٹر) چارگلی اور مضافات کے سینکڑوں واپڈا صارفین نے اوور بلنگ، ناجائز ٹیکسز اور بجلی کی ناروا و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے چارگلی کے مقام پر مردان بونیر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا ہے، احتجاج کے دوران ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، مقامی پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے اور ٹریفک روانی میں مسلسل چار گھنٹے ناکام رہے، عام شہری جو پہلے سے ہوشربا مہنگائی سے بلبلا اٹھے ہیں رہی سہی کسر وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی یونٹ قیمت میں اضافہ اور بے جا ٹیکسز نے پوری کردی چارگلی کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مساجد نے احتجاج کے اعلانات ہونے کے بعد کثیر تعداد میں شہری چارگلی اڈا پہنچ گئے پرامن احتجاج آخر میں مزید شدت اختیار کرگیا مظاہرین کی جانب سے مسلسل چار گھنٹے روڈ بلاک ہونے سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، جن میں زیادہ تر سرکاری ملازمین شامل تھے، مظاہرین نے وفاقی حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کی مطالبے پر ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن رستم سجاد خان نے احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین کو واضح کیا کہ بجلی بلوں میں ٹیکسز لگانا یا اس میں اضافہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہوتا ہے اور لوڈشیڈنگ فیڈرز تبدیلی یا ضروری کام و مرمت کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا جن بلوں میں اوور بلنگ کی شکایات ہیں ان کو فی الفور درست کیا جائے گا جس کے مظاہرین منتشر ہوکر روڈ کھول دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -