پشاور پولیس کی کارروائی‘ خطرناک رہزن گروہ گرفتار‘ اسلحہ برآمد 

پشاور پولیس کی کارروائی‘ خطرناک رہزن گروہ گرفتار‘ اسلحہ برآمد 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ کا سرا غ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نواحی علاقوں خڑکے، میوڑہ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی ہیں جو بمقام میاں گجر جنازہ گاہ کے قریب کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے، پانچوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ داودزئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ میاں گجر جنازہ گاہ قریب چند مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ داودزئی واجد خان نے فوری موقع پر پہنچ کر راہزنی کی غرض سے موجود پانچ ملزمان کو قابو کر لیا جن کی شناخت حمید خان، راحید گل، خادم خان، فردوس خان اور رفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں خڑکے، میوڑہ اور اطراف کے علاقوں سے ہے،تمام ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے پانچ عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران  تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -