ابابیل سکواڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،خود کار اسلحہ برآمد

ابابیل سکواڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،خود کار اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ پشتخرہ پولیس نے ابابیل سکواڈ پر فائرنگ کرنے والے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کسٹم چوک، حضرت آباد اور ملحقہ علاقوں سے ہے جنہوں نے گزشتہ شب گرفتاری سے بچنے کی خاطر ابابیل سکواڈ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تھے، تھانہ پشتخرہ پولیس نے فوری جامع سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن میں دو عدد کلاشنکوف اور ایک ایم فور رائفل شامل ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابابیل سکواڈ کے جوان تھانہ پشتخرہ کی حدود میں معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران چند مسلح مشکوک افراد کی اطلاع پر فوری کاروائی کی جس کے دوران مسلح ملزمان نے ابابیل ٹیم پر فائرنگ کی جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی علاقہ میں رفو چکر ہوئے، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے  جامع سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے تین مسلح ملزمان کو شاہد ولد نیاز علی، ہارون ولد نیاز خان اور احمد عرف ککے ولد حضرت خان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس ابابیل سکواڈ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرنے سمیت متعدددیگر جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ دو عدد کلاشنکوف اور ایک ایم فور رائفل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -