بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس،رٹ درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے یکم اگست تک رپورٹ طلب
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ندیم ارشد نے وکلا کے چیمبرز کے بجلی کے بلوں پر 3000 جنرل سیلز ٹیکس لگانے اور ان سے کمرشل (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
ریٹ وصول کرنے کے خلاف ساجد محمود اور کبیر محمود کی رٹ درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو سے یکم اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔پیٹیشنر کے وکیل طاہر محمود چوہدری نیموقف اختیار کیا کہ جسٹس مولوی انوارالحق نے 2004 میں اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ دیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ وکلا کے چیمبرز پر ڈومیسٹک ٹیرف کا اطلاق ہوگا کیونکہ وہ کوئی کاروبار نہیں کررہے ہیں۔لیکن اب حکومت نے ڈومیسٹک ٹیرف کی سہولت واپس لینے کے ساتھ ساتھ ان پر 3000 روپے جی ایس ٹی بھی عاید کردیا ہے جو کہ ناجائز ہے