صوبائی دارلحکومت پشاور میں وفقے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں وفقے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باجود بھی موسم میں حبس بر قرار ہے جس سے شہری پریشان دکھائی دینے لگے ہیں جبکہ دوسری جانب متعدد علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے بد ھ کے روز دوپہر ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم کچھ دیر کیلئے خواشگوار ہوا لیکن پھر سے حبس میں اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ متعدد علاقوں بشمول مضافاتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔