کرونا سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

کرونا سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

  

 ملتان ( وقا ئع  نگار  ) محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے کینٹ کے علاقے میں شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل دوبارہ شروع کردیا یے۔اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

علی مہدی نے گزشتہ روز کینٹ کے علاقے میں جاکر شہریوں کو کورونا سے بچاو کیلئے بوسٹر ڈوز لگائی ہے۔جبکہ ڈاکٹر علی مہدی نے اس دوران خود معمر شخص کو بوسٹر ڈوز لگائی۔اور شہریوں کو تلقین کی کہ وہ بوسٹر ڈوز لازمی لگائیں۔تاکہ کورونا جایے موذی مرض سے چھٹکارہ مل سکے نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ  روز بھی  کورونا مرض کے باعث  کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد  944 تک رہی۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا مرض کی وجہ سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020  سے لیکر  27 جولائی  2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 944  رہی.جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا کے مرض  میں مبتلا 03 مریض زیر علاج   ہیں۔  ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 987 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 982 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  40 خالی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -