سپریم کورٹ فیصلہ عمران خان بیانیے کی جیت ہے ظاہر شا ہ طورو 

  سپریم کورٹ فیصلہ عمران خان بیانیے کی جیت ہے ظاہر شا ہ طورو 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت پارٹی کے صوبائی ترجمان وخیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر ظاہر شاہ طورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور تحریک انصاف کیسربراہ عمران خان اور تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہیفیصلہ عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے چور اور ملک لوٹنے والے سارے ہار گئے عمران خان جیت گیا آنیوالے الیکشن میں تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی اور مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور اور مردان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ظاہر شاہ طورو نے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی طرف سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئیکہا کہ ولی باغ قبضہ مافیا کے قبضہ میں ہے ملک بھر سمیت خیبر پختونخوا میں عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ایمل ولی خان کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اپنی ڈوبتی کشتی کو دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے ہیں ایمل ولی دراصل باچا خان کے خاندان پر کلنک کا ٹیکہ ہے لگتا ہے اس پر ولی باغ کا نہیں کراچی کے مافیا ڈان کا اثر ہے اے این پی نے چوری اور ایزی لوڈ سے پیسے کمائے ہیں اور عوام نے کرپٹ اور چور پارٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے اور آنیوالے الیکشن میں عوام اے این پی کا ایسا حشر کریں گے کہ انکی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ایک سوال کے جواب میں ظاہر شاہ طورونے کہا کہ پنجاب کیچوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور تما م سیاسی بحرانوں کا واحدحل فوری طورپر ملک میں نئے الیکشن ہے امپورٹڈ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ تاریخی عدالتی فیصلے کے بعد مستعفی ہو اورفوری طورپر ملک میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر ملک کے حالات روز بروز بگڑتے ہوئے سری لنکا جیسے ہوجائیں گے اس لئے ملک کے بہترین مفاد میں چوروں کے ٹولے کو اقتدار سے الگ ہوکر ملک میں نئے الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -