بازیاب لڑکیوں کو والدہ کیساتھ بھجوانے کا حکم

بازیاب لڑکیوں کو والدہ کیساتھ بھجوانے کا حکم

  

 ملتان (خصو صی   رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس محمد شان گل نے حبس بے جا کی درخواست پر (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

بازیاب ہونے والی مغوی لڑکیوں کو بیان پر والدہ کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے برآمدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر ساجد پروین نے خاتون کونسل لاریب ماجد کے ذریعے اپنی بیٹیوں 13 سالہ میمونہ اور 11 سالہ نور کی برآمدگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ گلگشت ملتان کی حدود سے لڑکیوں کو ان کے والد بشیر اشفاق نے اٹھا کر محبوس بنا لیا،  ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ لڑکیوں کو ایک گھنٹے میں برآمد کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے  جس پر پولیس نے بچیوں کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ عدالت نے لڑکیوں کے بیان پر انہیں والدہ کے ساتھ بھجوا دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -