نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کردیا

نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کردیا

  

اسلام آباد(آئی ا ین پی) ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز ہو گیا، ڈیجیٹل نظام کا بنیادی مقصد کم سے کم وقت میں آبادی اور گھروں کے اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادارہ  شماریات پاکستان کیلئے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا مکمل ڈیجیٹل نظام تیاری کے بعد عملا شروع کر دیا۔ نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام میں خانہ شماری اور مردم شماری کے الگ الگ سافٹ ویئر ہیں، گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ اور ویب پورٹل بھی اس نظام میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز 20جولائی سے ملک بھر کی 83تحصلیوں کے 429بلاکس میں کیا گیا، جو 3اگست کو مکمل ہوگا۔ نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نظام کی وجہ سے غلطیوں کی گنجائش نہیں رہے گی اور خود احتسابی اور شفافیت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت پائلٹ مرحلے کی پیش رفت سے متعلق دوسری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کا قلیل عرصہ میں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا مفصل ڈیجیٹل نظام تیار کرنا اور اس نظام کا اطلاق ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ طارق ملک نے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے جاری پائلٹ مرحلے کے دوران اب تک59,569عمارتوں، 58,882خانہ شماری اور 74,536 مردم شماری جا چکی ہے۔ یہ ڈیجیٹل نظام اینڈرائڈ پر مبنی ہے، یہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

نادرا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -