سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب کی ڈاکٹر گوہر کے والد کی عیادت 

سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب کی ڈاکٹر گوہر کے والد کی عیادت 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم ڈاکٹرز خیبر پختونخوا کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی نائب صدرشازیہ اورنگزیب کی قیادت میں آئی کے ڈی حیات آباد کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر کے والد کی عیادت کی اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر شہباز،ڈاکٹر فیصل وزیر،ڈاکٹر عالم شیر،ڈاکٹر مجیب الرحمن،ڈاکٹر جنید اکبر اور ڈاکٹر عمر اکبر اور دیگر شامل تھے۔وفد نے ڈاکٹر گوہر کے والد کی عیادت کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع میں منظم کرنے کیلئے مسلم ڈاکٹرز فورم کے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تاہم بعد ازاں متفقہ طور پر ڈاکٹر گوھر وزیر کو مسلم ڈاکٹرز فورم ضلع بنوں کا صدر منتخب کرکے نوٹیفیکیشن بھی دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -