کراچی: مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، سات زخمی

کراچی: مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، سات زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں حادثات اور پولیس مقابلے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی حسن زئی ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔شاہ فیصل گولڈن ٹاؤن میں مکان کی چھت کا کچھ حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔گلستان جوہر بلاک 6 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
ہے۔ گرفتار ملزمان میں ذیشان اور شہزاد شامل ہیں، جن سے اسلحہ، موبائل فونز اور تین لاکھ روپے بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔