مخصوص طبقہ قوم کی گردنوں پر سوار مسائل کی بڑی وجہ کرپشن، ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو 75برسوں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
سے قوم کی گردنوں پر سوار ہیں۔ ہمارے پاس زرخیز زمین، خوب صورت وادیاں، زیرزمین ذخائر، پانچ دریا اور ہزاروں میل لمبے ساحل ہیں۔ ملک میں کروڑوں نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن کرپشن، سودی نظام اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہے۔ اس قوم کو آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت نہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں سے جو قرضے لیے جاتے ہیں وہ حکمرانوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہو کر دوبارہ بیرون ملک چلے جاتے ہیں، پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز اس کی مثال ہیں۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک میں حقیقی احتساب اور پائیدار نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ ہم اس ملک میں زکوٰۃ، عُشر کا نظام نافذ کرینگے۔ اسلامی بنک کاری اور مضاربہ، مشارکہ، سکوک اور اجارہ کا نظام متعارف کروا کر ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی جائیگی۔جماعت اسلامی ملک کے نظام قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق درست کریگی۔قوم اب آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرے ا ور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔