اسکیم 33 کی متعدد رہائشی سوسائٹیز میں برساتی پانی کا بڑا ریلا داخل

  اسکیم 33 کی متعدد رہائشی سوسائٹیز میں برساتی پانی کا بڑا ریلا داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے  اسکیم 33 کی متعدد رہائشی سوسائٹیز میں برساتی پانی کا بڑا ریلا داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا پوش علاقہ تصور کیے جانے والے اسکیم 33  کے رہائشی بھی شدید بارشوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔اسکیم 33 میں واقع   انچولی سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر، کوئٹہ ٹاون، کراچی یونیورسٹی، اسٹیٹ بینک، محمد خان گوٹھ، مدراس سوسائٹی، ٹیچرز سوسائٹی، کنیز فاطمہ  سوسائٹی اور پنجابی سوداگران سوسائٹی سمیت دیگر  میں برساتی پانی کا بڑا ریلا داخل ہوگیا ہے۔متاثرہ سوسائٹیز میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ سوسائٹیز کے مکینوں کی قیمتی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی امداد کے لیے نہ پہنچ سکا۔