چوہدری پرویز الٰہی کا انتظامی افسر تبدیل کرنیکا فیصلہ،مختلف ناموں پرغور

چوہدری پرویز الٰہی کا انتظامی افسر تبدیل کرنیکا فیصلہ،مختلف ناموں پرغور

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) چوہدری پرویزالہی  نے وزیراعلی پنجاب بنتے ہی پنجاب بھرمیں انتظامی افسران تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا  بہاولپورسے کمشنر بہاولپورڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 بہاولپورڈی پی اوبہاولپورایم ڈی چولستان سمیت متعدد افسران کے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی طرح بہاولپورسے بھی انتظامی افسران فوری تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے جن میں سے کچھ ایسے افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حکم پرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کوہراساں وپریشان اورتشدد کانشانہ بنایا تھااس کے علاوہ وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ کی سفارش پرتعینات ہونیوالے افسران بھی شامل ہیں بتایاگیاہے کمشنر بہاولپورراجہ جہانگیر انور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی اوبہاولپورعباد ت نثار، ایم ڈی چولستان مہرمحمدخالد، کالونائزیشن آفیسرز شیرمحمدبھٹی، جام محمداسلم، کنزرویٹر جنگلات گوہرمشتاق، اے ایس پی سٹی ڈاکٹرعذیر اوردیگر کے نام تبدیل ہونیوالے افسران کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ اوعبدالطیف جھوڑو، فیصل امین، پرویزباجوہ اوردیگرکیخلاف قانونی کاروائی کرنے کابھی فیصلہ کرلیاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -