سکھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سکھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش،موسم خوشگوار ہوگیا،تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت و سائن بورڈ اکھڑ گئے، موصلاتی نظام درہم برہم،تفریحی مقامات پر عوام کا رش امنڈ آیا تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں بھی گذشتہ رات تیز طوفانی اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ہونیوالی بارش اور چلنے والی ہواؤں کیساتھ ہی سکھر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے گذشتہ رات و بدھ کے روز چلنی والی طوفانی تیز ہواؤں کے باعث شہر سکھر اور اسکے گردنواح کے مختلف علاقوں اور مقامات پر لگے درخت و سائن بورڈ بھی اکھڑ کر زمین برد ہوگئے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سکھر کا موصلاتی نظام بھی مکمل درہم برہم ہوگیااور کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی، گذشتہ رات تا وقفاً وقفاً چلنے والی بارش اور چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں موسم کا مزا لوٹنے کیلئے تفریحی مقامات پر عوام کا رش امنڈ آیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -