انصاف لیبر ونگ کا پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

 انصاف لیبر ونگ کا پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)انصاف لیبر ونگ ضلع بنوں کے زیر اہتمام پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی،انصاف لیبر ونگ کے عہدیداروں سرھد اللہ سرحدی،ضلعی صدر رحمت آیاز،جنرل سیکرٹری سراج محمد،نائب صدر سرھدی،ڈپٹی سیکرٹری مہران خان،سینئر نائب صدر اسد کریم اور انفارمیشن سیکرٹری عمرشریف نے کارکنوں اور صحافیوں کو جیت کی خوشی میں مٹھائی کھلائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ باریاں لینے والے سیاستدانوں کو ٹکر کے لوگ ملے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی ہے کچھ سیاستدان پارٹیاں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں تو کئی  سیاستدانوں نے عمران خان کی سیاست کے میدان میں ہونے تک سیاست ہی چھوڑ دی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کے عوام نے جس طرح پی ٹی آئی وک عام انتخابات اور ضمنی الیکشن میں سپورٹ کیا اس سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی ا ور پنجاب سے ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -