سیوریج لائنوں پر دباؤ، ملتان میں 24کراؤن فیلیئر، نکاسی آب متاثر 

سیوریج لائنوں پر دباؤ، ملتان میں 24کراؤن فیلیئر، نکاسی آب متاثر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (سپیشل رپورٹر) حالیہ بارشوں کے دوران ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے سے مجموعی طور پر 24کراؤن فیلر کے واقعات رونما ہونے سے شہر بھر میں نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر،کراؤ ن فیلر کے باعث 60فیصد آبادی سیوریج کے مسائل کا شکار ہوگئی،حکمران سیاسی بحران میں مصروف،شہریوں کا غم وغصہ بڑھنے لگا،واسا اور حکومت کے خلاف احتجاج میں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
شدت آگئی۔تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں پر دباؤ بڑھنے سے بوسیدہ سیوریج لائنوں پر کراؤن فیلر کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔واسا اعدادوشمار کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں تقریباً24کراؤن فیلر کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثرہورہا ہے۔حالیہ کراؤن فیلئرز کے باعث شہر کی تقریباً 60فیصد آبادی نکاسی آب کے مسائل کا شکارہوکر رہ گئی ہے جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں واسا اور حکومت کے خلاف غم وغصہ بڑھنے سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آچکی ہے۔اس ضمن میں واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ واسا کا ساڑھے 9سوکلومیٹر سیوریج سسٹم بوسیدہ ہوچکا ہے جس کے باعث کراؤن فیلئرز کے واقعات بڑھ رہے ہیں تاہم ان کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔