کوٹ ادو:بے نظیر انکم سپورٹ،ریٹیلرز کی لوٹ مار،آپریشن تیز،ایک گرفتار

کوٹ ادو:بے نظیر انکم سپورٹ،ریٹیلرز کی لوٹ مار،آپریشن تیز،ایک گرفتار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ ادوسید غضنفر عباس بخاری نے کہا کہ کٹوتی کرنیوالے ریٹیلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روز  تھانہ دائرہ دین پناہ (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

کے علاقہ خان چوک میں قائم شیخو موبائل شاپ کے ریٹیلرمحمد طارق نے خاتون سعید مائی کے بچوں وظیفہ کی رقم 5ہزار سے 3ہزاروپے کٹوتی کرلی،شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سید غضنفر عباس بخاری نے مذکورہ موبائل شاپ پر چھاپہ مارا اور ریٹائر محمد طارق کو حراست میں لے کر اس کی ڈیوائس کو بلاک کراکے اس کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں استغاثہ بھیجوا دیا،پولیس نے کاروائی کا آغازکردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -